General Policy
General Policy

حکومت نے مقامی ہیلپرز جو کہ یہاں ہمہ وقت آباد ہیں، کی کمی پر قابو پانے کے لیے 1970 کی دہائی سے فارن ڈومیسٹک ہیلپرز کو ملک میں لانے کی اجازت دے رکھی ہے۔ یہ انتظام حکومت کی لیبر پالیسی کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ ہے کہ مقامی افراد کو ملازمت کے حصول کے حوالے سے ترجیح دی جائے گی۔ آجرین تبھی ورکرز کو ملک میں لا سکیں گے جب انہیں ہانگ کانگ میں موزوں مقامی ورکرز کو بھرتی کرنے میں دشواری محسوس ہو رہی ہو۔

حکومت نے ایف ڈی ایچ ملازمین اور ان کے آجرین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سٹینڈرڈ ایمپلائیمنٹ کانٹریکٹ (ایس ای سی) (فارم آئی ڈی 407) تجویز کیا ہے۔ ایف ڈی ایچ ملازمین کے لیے ویزا کی درخواست سے متعلق ایس ای سی معاہدے کی کاپی انفارمیشن اور لائیسن سیکشن سے حاصل کی جا سکتی ہے جو کہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ، سیکنڈ فلور، امیگریشن ٹاور، 7 گلوسٹر روڈ، وان چائی، ہانگ کانگ میں واقع ہے۔

آجرین اور ایف ڈی ایچ ملازمین کے حقوق و فرائض کے حوالے سے فوری رہنمائی فراہم کرنے کے لیے، لیبر ڈیپارٹمنٹ نے "عملی رہنما کتابچہ برائے بھرتی فارن ڈومیسٹک ہیلپرز – فارن ڈومیسٹک ہیلپرز اور ان کے آجرین کو کن امور سے آگاہ ہونا چاہیے" ، کا اجرا کیا ہے جو کہ ایف ڈی ایچ ملازمین اور ان کے آجرین کے اٹھائے گئے عمومی سوالات میں سے بعض کے جوابات کا احاطہ کرتا ہے۔ آپ لیبر قوانین اور ایس ای سی کے تحت ایف ڈی ایچز اور آجروں کے حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق مزید مواد کے لئے "تشہیری مواد اور متعلقہ مطبوعات" سیکشن بھی دیکھ سکتے ہیں.

General Policy picture

لیبر قوانین کے فراہم کردہ تحفظ کے ساتھ ساتھ، ایف ڈی ایچ ملازمین کو اضافی تحفظ بھی حاصل ہے، جیسا کہ آجرین کی طرف سے مفت رہائش، مفت خوراک اور مفت طبی دیکھ بھال کی سہولت، بمطابق اس کے، کہ جس طرح ایس ای سی کے معاہدے میں طے کیا گیا ہے۔ متنازع معاملات کی صورت میں ایف ڈی ایچ ملازمین اور ان کے آجرین کو مفت مشاورت اور مصالحتی خدمات تک بھی رسائی حاصل ہے جو کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے (لیبر ڈیپارٹمنٹ کے لیبر ریلیشنز ڈویژن کے دفاتر کے پتہ جات اور رابطہ تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں)۔ اگر مشاورتی عمل سے کوئی سمجھوتا طے نہیں پا سکتا ہے، تو ان معاملات کو تصفیے کی غرض سے لیبر ٹریبیونل یا مائنر ایمپلائیمنٹ کلیمز ایڈجوڈیکیشن بورڈ کو بھجوا دیا جاتا ہے۔

آجرین اور مقامی ورکرز کے لیے روزگار کے مواقع کے تحفظ کے لیے، ایف ڈی ایچ ملازمین کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی اور ملازمت بشمول جزو وقتی کام کریں، یا دستخط شدہ معاہدوں میں آجر کے مذکورہ پتہ جات کے علاوہ کسی اور مقام پر کام کریں۔

ایف ڈی ایچ ملازمین کے معاہدہ جاتی یا قانونی حق داری کے لیے، براہ مہربانی یہاں کلک کریں۔

متعلقہ ربط: بھرتی برائے فارن ڈومیسٹک ہیلپرز


کم از کم واجب الادا اجرت یا منیمل الاؤایبل ویج (ایم اے ڈبلیو)

ایم اے ڈبلیو وہ اجرتی تحفظ ہے جو کہ ایف ڈی ایچ ملازمین کو پیش کیا جاتا ہے۔ آجرین کو ایف ڈی ایچ ملازمین کو وہ تنخواہ دینا پڑتی ہے جو بوقتِ معاہدہ موجود ایم اے ڈبلیو سے کم نہ ہو۔ یہ ایک طرف تو ایف ڈی ایچ ملازمین کو کسی قسم کی زیادتی سے محفوظ رکھتا ہے، اور دوسری جانب مقامی ورکرز کو سستی فارن لیبر کے مقابلے سے محفوظ رکھتا ہے۔ ہانگ کانگ کی کی خصوصی انتظامی علاقائی حکومت، ہانگ کانگ کی عمومی اقتصادی اور روزگار کی صورت حال کے تناظر میں ایم اے ڈبلیو کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی رہے گی۔

30 ستمبر2023، FDHs کے لیے MAW $4,870 فی مہینہ ہے، جو30 ستمبر2023 کو یا اس کے بعد دستخط کیے گئے روزگار کے معاہدوں پر لاگو ہوتا ہے۔ پچھلا MAW $4,730 تھا، جو اکتوبر2022سے 29 ستمبر2023 کے درمیان دستخط کیے گئے معاہدوں پر لاگو ہوتا ہے۔