Foreign Domestic Helpers' Corner
Foreign Domestic Helpers' Corner

ہانگ کانگ میں کام کرتے آپ کے لیے ان باتوں سے آگاہی ضروری ہے

آپ کے حقوق برائے لیبر

  • آپ اس امر کے مجاز ہیں کہ کم از کم ہر 7 ایام کے دوران ایک آرام کا دن ، قانونی چھٹیوں اور واجب الادا سالانہ چھٹی حاصل کر سکیں۔ آجرین آپ کے آرام کے دن میں یا دوران تعطیلات آپ کو کام پر مجبور نہیں کر سکتے یا کسی قانونی چھٹی کے عوض آپ کو رقم دے کر کام نہیں لے سکتے۔

  • آپ کی اجرتیں آپ کے معاہدے میں مذکورہ رقم کے مطابق مکمل طور پر ادا کی جانی چاہئیں (جو کہ معاہدے پر دستخط کرتے وقت کم از کم قابل اجازت اجرت سے کم نہیں ہونی چاہیے) ، اور اجرت کے دورانیے کے ختم ہونے کے بعد7 ایام سے زیادہ نہ ہو۔

  • آپ کو مفت خوراک فراہم کی جائے گی، یا آپ کے آجر کی خواہش پر، خوراک الاؤنس بالعوض ملازمتی دورانیے کے دوران۔

  • آپ کو تمام عرصہء ملازمت کے دوران معاہدے کے مطابق اپنے آجر کی رہائش پر کام کرنا ہو گا اور وہاں رہائش رکھنا ہو گی۔ آپ کے آجر کو آپ کو مفت رہائشی سہولت مع خاطر خواہ رازداری دینا ہو گی۔

  • معاہدے کے آغاز سے قبل آپ کے آجر کو آپ کو آپ کے ڈومیسائیل کے مقام سے ہانگ کانگ تک کی فضائی ٹکٹ بغرض سفر ادا کرنا ہو گی؛ اور معاہدے کی تکمیل/خاتمے کے بعد، آپ کو آپ کے مقام رہائش تک کی واپسی کے سفر کا بندوبست کیا جائے گا۔

  • آپ کو ہانگ کانگ میں آپ کی ملازمت کے دوران مفت طبی علاج معالجہ فراہم کی جائے گا، قطع نظر اس بات کے، کہ بیماری آپ کے فرائض کی بجاآوری کے دران یا اس کے باعث سامنے آئی ہو۔

غیر ملکی گھریلو مددگاروں کے روزگار کے بارے میں انفوگرافکس
Your labour rights picture


ایمپلائمنٹ ایجنسیاں

  • ہانگ کانگ کی خصوصی انتظامی حکومت کا یہ تقاضا نہیں ہے کہ فارن ڈومیسٹک ہیلپرز کو ایمپلائمنٹ ایجنسیوں (اے اے) کی وساطت سے ملازمت حاصل کرنا لازم ہو۔ اس کے باوجود، آپ کی متعلقہ حکومت(حکومتوں) کے ایسے تقاضے ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو براہ مہربانی اپنی حکومت (حکومتوں) کے کونسلیٹ نمائندگان واقع کانگ کانگ سے مشاورت کریں۔

  • از روئے قانون ، کوئی بھی جو کہ نوکری فراہم کرنے کی خدمات مہیا کرنے کا خواہش مند ہو، اسے لیبر ڈیپارٹمنٹ سے لائسنس حاصل کرنا ہو گا۔ آپ کو پڑتال کرنی چاہیے کہ ای اے کے پاس ان خدمات کو استعمال کرنے سے قبل تصدیق شدہ لائسنس موجود ہو۔ آپ یہاں کلک کر کے اس کی آن لائن پڑتال بھی کر سکتے ہیں۔ (صرف چینی/انگریزی میں)۔

  • آپ کے ای اے کے لیے ممنوع ہے کہ وہ تجویز کردہ کمیشن (جو کہ فی الوقت آپ کے کامیابی سے تعیناتی کے بعد پہلے ماہ کی تنخواہ کا ٪10 ہے) سے ہٹ کر ملازمت پر رکھوانے کے لیے آپ سے فیس یا اخراجات کی مد میں کچھ بھی وصول کرے، چاہے ایسا بلاواسطہ ہو یا بالواسطہ ہو۔ خود کو محفوظ رکھنے کے لیے، آپ کو چاہیے کہ آپ کو کمیشن کی ادائیگی کے بعد آپ کو ای اے سے رسید حاصل کرنی چاہیے۔

  • اگر آپ کو شبہ ہو کہ ای اے آپ سے زائد رقم کا مطالبہ کر رہی ہے، تو آپ کو جس قدر جلد ممکن ہو، ای اے اے کو اس بابت اطلاع کرنی چاہیے۔

  • کسی ای اے سے معاملہ بندی کرتے ہوئے، آجرین اور نوکری کے متلاشیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ایمپلائمنٹ ایجنسیوں کے لیے لائحہء عمل سے رجوع کریں تاکہ وہ اپنی حقوق اور ذمہ داریوں سے آگہی حاصل کر سکیں۔


خود کو تحفظ فراہم کریں

  • کوئی بھی (بشمول آپ کا آجر یا ایجنسی) آپ کو مجبور نہیں کر سکتا کہ آپ اپنی شخصی شناختی دستاویزات (مثال کے طور پر ہانگ کانگ شناختی کارڈ، پاسپورٹ، وغیرہ)، ذاتی ملکیتی اشیاء (مثال کے طور پر بنک کا اے ٹی ایم کارڈ) یا آپ کے حقوق سے متعلقہ اشاعتیں/دستاویزارت وغیرہ۔

  • آپ کو کسی ایسی دستاویز یا معاہدے پر دستخط نہیں کرنا چاہیے، کہ جس کے مواد کو آپ سمجھ نہ پا رہے ہوں یا آپ اس سے متفق نہ ہوں۔

  • آپ کی ای اے اس امر کی مجاز نہ ہے کہ آپ سے تقاضا کرے کہ ایجنسی فیسوں یا تربیت کی فیسوں کے بدلے آپ قرض لیں۔

  • آپ کو اپنے آجر یا ای اے کے ایسے تقاضاجات سے متفق نہیں ہونا چاہیے جس میں آپ سے آپ کے معاہدے میں کوئی غلط معلومات دینے کا کہا جائے (مثال کے طور پر آپ کی اجرتیں، آپ کی ملازمت کا پتہ)۔ ایسا کرنے سے آپ بھی اس جرم کے مرتکب قرار دیے جا سکتے ہیں۔
Protect yourself


مدد کہاں سے طلب کی جائے؟

  • اگر آپ کو جسمانی ایذا پہنچائی جائے، تو آپ کو "999" پر کال کر کے پولیس کو طلب کرنا چاہیے۔

  • اگر آپ کی اجرتیں مکمل طور پر اور بروقت ادا نہ کی جائیں، اور آپ کو رخصت کے دن اور تعطیلات نہ دی جائیں، یا آپ کو شبہ ہو کہ آپ کے لیبر حقوق کو غضب کیا جا رہا ہے، تو آپ کو درج ذیل ذرائع سے لیبر ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ قائم کرنا چاہیے

    • ہمیں اس نمبر 9537 2157 (زیر تصرف "1823") پر کال کریں یا ہمیں آن لائن پیغام بھیجیں
    • مفت مشاورت اور مصالحتی خدمات کے لیے ہمارے لیبر ریلیشنز ڈویژن آفس کا دورہ کریں

  • جنسی تشدد، گھریلو تشدد اور / یا دیگر خاندانی بحران پر مدد کے لئے، براہ مہربانی ٹنگ واہ گروپ آف ہسپتالوں کے سی ای اے ایس ای کے کرائیسیس سینٹر کی 24 گھنٹے ہاٹ لائن کو 18281 پر کال کریں. برائے مہربانی مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔

  • غیر منصوبہ شدہ حمل کی مدد کے لئے، برائے مہربانی سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ ہاٹ لائن کو 23432255 پر کال کریں. برائے مہربانی مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔

  • ہانگ کانگ میں حکومت کے کونسلیٹ جنرل سے رابطہ قائم کریں (اسی ترتیب سے مرتب کیا گیا جس طرح کہ انگریزی نسخہ میں ہے)


ضروریات برائے مخصوص زبان

  • جب ضروری ہو تو ترجمہ و ترجمانی کی خدمات مفت فراہم کی جائیں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زبان کی رکاوٹوں کے باعث ہماری خدمات تک آپ کی رسائی مسدود نہ ہو پائے۔ اگر آپ چاہیں، تو آپ اپنے مترجم یا ترجمان کو ساتھ لا سکتے ہیں کہ جب آپ کو مفت مصالحتی خدمات کے حصول کی خواہش ہو یا آپ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو کوئی شکایت درج کروانی ہو۔.