سال 2026سے آغاز کرتے ہوئے، ایمپلائمنٹ آرڈیننس کے تحت ایسٹر منڈے ایک نئی اضافہ شدہ قانونی تعطیل ہو گی۔ سال 2026 کے لیے قانونی تعطیلات کی فہرست یہاں موجود ہے www.labour.gov.hk/eng/news/latest_holidays2026.htm.
ایمپلائمنٹ آرڈیننس کے تحت قانونی تعطیلات کے سلسلے میں دیگر متعلقہ دفعات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے:
تمام غیر ملکی گھریلو معاونین (FDHs)، اپنی خدمات کی طوالت سے قطع نظر، قانونی تعطیلات کے حق دار ہیں۔
اگر ایک FDH کو آجر کی جانب سے قانونی تعطیل سے فوراً پہلے ملازم رکھا گیا ہو جس کی مدت 3 ماہ سے کم نہ ہو، تو وہ مرد/خاتون تعطیل کی اجرت کا حق دار ہے۔
اس بات سے قطع نظر کہ آیا FDH قانونی تعطیل کی تنخواہ کا حق دار ہے، آجر پر لازم ہے کہ وہ تعطیل دینے کے عوض FDH کو کسی بھی قسم کی ادائیگی نہ کرے۔
اگر قانونی تعطیل آرام کے دن پڑتی ہے تو اگلے دن تعطیل دی جانی چاہیے جو کہ قانونی تعطیل یا متبادل/عوضی تعطیل یا آرام کا دن نہ ہو۔
مثال کے طور پر 2026 کو لے کر، اگر FDH کو اتوار کو آرام کے دن دیے جاتے ہیں، جیسا کہ چنگ منگ فیسٹیول (5 اپریل) اتوار کو آتا ہے، تو آجر کو اگلے دن (یعنی 6 اپریل) کو تعطیل دینا ضروری ہے۔ تاہم، چونکہ 6 اپریل بھی ایک قانونی تعطیل ہے (ایسٹر منڈے)، تو آجر اگلے کام کے دن (یعنی 7 اپریل) کو تعطیل دینے پر غور کر سکتا ہے، لیکن یہ دن متبادل تعطیل یا عوضی تعطیل یا آرام کا دن نہیں ہونا چاہیے۔ لہذا، ایک FDH کو مسلسل تین دن کی تعطیلات ملیں گی۔
ایک آجر، کسی ملازم کو قانونی تعطیل پر تعطیل دینے کے بجائے، ملازم کو کسی اور دن متبادل تعطیل دے سکتا ہے (جو کہ قانونی تعطیل یا عوضی تعطیل نہیں ہے)؛ یا اگر کوئی آجر FDH سے کسی قانونی تعطیل پر کام کرنے کا تقاضا کرتا ہے، تو آجر کو مندرجہ ذیل انتظام کرنا چاہیے:
اگر آجر اور ملازم اتفاق کرتے ہیں، تو قانونی یا متبادل تعطیل سے پہلے یا بعد میں 30 دنوں کے اندر کسی بھی دن کو ملازم عوضی تعطیل کے طور پر لے سکتا ہے۔
The Government will disburse a special subsidy of $20,000 to FDHs who have originally worked at Wang Fuk Court, Tai Po, to help them cope with the difficulties arising from the lack of family support in Hong Kong and the total loss of personal belongings in the fire. The Labour Department (LD) is liaising with the relevant consulates-general in Hong Kong and the affected employers to arrange applications for the subsidy by the affected FDHs. In addition, the FDHs concerned may download the application form (https://www.fdh.labour.gov.hk/res/pdf/applicationform-fdhsubsidy.pdf) and return the completed form by fax (3101 0604), email (fdh-subsidy@labour.gov.hk), by post or in person to the Foreign Domestic Helpers Division of the LD (Address: 16/F, One Mong Kok Road Commercial Centre, 1 Mong Kok Road, Kowloon). For enquiries about the subsidy for FDHs, please call the LD hotline at 3582 8987.
The LD appeals to eligible FDHs to submit their applications as soon as possible. The department will process and verify the applications expeditiously and disburse the subsidy.
The following translated application forms are for reference only, please submit the abovementioned English application form.